تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 25 جولائی 2025 کو ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے کلکٹریٹ کیمپس کے ڈی آر ڈی اے کے میٹنگ روم میں جنتا دربار کا انعقاد کیا جسمیں ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ روہتاس، ضلع عوامی شکایات ازالہ افسر، ضلع پنچایتی راج افسر، ضلع ترقیاتی افسر، ضلع شماریاتی افسر، انچارج افسر ریونیو برانچ، ڈائریکٹر ڈی آر ڈی اے، اسپیشل آفیسر روہتاس، انچارج جی سی جی پبلک گریوینس آفیسر، منیجر جنرل منیجر اور دیگر کی موجودگی کے ساتھ ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں واقع تمام محکموں کے ضلعی سطح کے افسران بھی موجود تھے، جہاں مجموعی طور پر تقریباً 80 افراد موجود تھے جنہیں الگ الگ قطاروں میں بٹھایا گیا اور ان کے مسائل و شکایات متعلقہ محکموں سے متعلقہ ریونیو، ڈویلپمنٹ اور دیگر مختلف محکموں سے متعلق ایک ایک کر کے تمام ضلعی افسران کے ساتھ مل کر تمام درخواست دہندگان سے ضلع کلکٹر نے فریادیں سنیں اور ان سے موصول ہونے والی درخواستوں پر جلد عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے کے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ۔

