بارش کے بعد پانی جمع ہونے پر کانگریس نے دہلی حکومت کو گھیرا

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 جولائی؟:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے پر دہلی حکومت کو گھیر ا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب دہلی میں سیلاب نہیں آئے گا لیکن بدھ کو دہلی میں کئی مقامات پر پانی جمع دیکھا گیا۔
جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو تبدیل کرنے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی عدم فعالیت کی وجہ سے دہلی میں پانی بھر جاتا ہے، جس کا خمیازہ دہلی والوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لئے نیا ڈرینج ماسٹر پلان شیلا دکشت حکومت نے تیار کیا تھا اور اس پر دہلی آئی ٹی آئی کی رپورٹ کو آئے سات سال ہو چکے ہیں۔ نہ تو پچھلی حکومت نے اس پر عمل کیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اب تک اس کا کوئی نوٹس لیا ہے۔