تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 جولائی:پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر کو دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ دینے اور لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ خط کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھیجا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے جموں و کشمیر کے عوام ریاست کی بحالی کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ مطالبہ مکمل طور پر آئینی اور جمہوری حقوق پر مبنی ہے۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مکمل ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ماضی میں، کچھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاست کا درجہ دیا گیا ہے، لیکن جموں و کشمیر کا معاملہ بالکل مختلف اور بے مثال ہے۔

