تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مجرموں نے منگل کی شام دیر گئے ضلع روہتاس میں دو مقامات پر دو لوگوں کو گولی مار دی جسمیں ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ دوسری جگہ کا ایک شخص زخمی ہے اور اسکا علاج جاری ہے ۔ سہسرام مفصل تھانہ علاقہ کے جے پور گاؤں میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح مجرموں نے وکرما سنگھ کو ان کے گھر کے دروازے پر گولی مار دی، انہیں سینے میں گولی لگی، انہیں جموہار کے نارائن میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران انکی موت بھی ہوگئی ۔ اسی طرح کاراکاٹ تھانہ علاقہ کے کوپا گاؤں میں مجرموں نے رنجیت پاسوان نامی کسان کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جو خطرے سے باہر ہے اور اسکا علاج جاری ہے ۔ روہتاس کے ایس پی روشن کمار نے دونوں واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کاراکاٹ تھانہ علاقہ کے کوپا گاؤں میں پیش آئے واقعے میں پولس نے فوری کارروائی کی ہے، واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور گاڑی سمیت ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔ وکرما سنگھ موت کیس میں مجرموں کی گرفتاری کیلئے پولس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔

