تاثیر 13 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے دینارا تھانہ علاقے میں آج کی گزری دیر شب ایک سڑک حادثہ میں کوچس نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 5 کے رہنے والے کپڑوں کے تاجر اوم پرکاش گپتا جنکی عمر تقریباً 30 سال تھی انکی موت ہوگئی، وہ کاروبار کے سلسلے میں بائک پر دادھو گاؤں جا رہے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے انھیں ٹکر مار دی جسکی وجہ سے پہلے وہ شدید زخمی ہوئے، مقامی لوگوں کی مدد سے انھیں فوری طور پر کوچس کے پرائمری ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں علاج کے دوران انکی موت ہو گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، متوفی کے والد سریندر شاہ نے بتایا کہ میرا بیٹا کپڑوں کا کاروبار کرتا تھا اور معمول کے مطابق کاروباری کام کے سلسلے میں گاؤں دادھو جا رہا تھا لیکن بدقسمتی سے سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ دینارا تھانہ کے چوکیدار لال جی رام نے بتایا کہ متوفی اوم پرکاش گپتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے، فی الحال پولس نامعلوم گاڑی کی شناخت میں مصروف ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔

