تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،07جولائی:امریکی ریاست ٹیکساس میں متاثرہ خاندانوں نے وسطی علاقے میں واقع “کیمپ میسٹِک” کے تباہ شدہ مقام پر پانی میں ڈوبے ملبے اور خالی جھونپڑیوں میں لاپتا افراد کی تلاش شروع کی۔ یہ لڑکیوں کا یک سمر کیمپ تھا، جو اچانک آنے والے شدید سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سیلاب نے کئی گھروں کو ان کی بنیادوں سے اکھاڑ دیا اور کم از کم 82 افراد کی جان لے لی۔امدادی ٹیمیں سخت زمینی حالات، اونچے پانی اور زہریلی آبی سانپوں جیسی رکاوٹوں کے باوجود لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں کیمپ کی دس لڑکیاں اور ایک مشیر بھی شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے تصدیق کی ہے کہ پورے ٹیکساس میں 41 افراد اب تک با ضابطہ طور پر لاپتا ہیں، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

