دپیکا پڈوکون کا ستارہ ہالی ووڈ واک آف فیم میں جلوہ گر ہوگا

تاثیر 3 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی3 جولائی(ایم ملک)دیپیکا پڈوکون صحیح معنوں میں بالی ووڈ کی کوئین ہیں، اور ان کا راج سرحدوں سے پرے ہے ۔ اپنی مضبوط اداکاری اور تفریحی صنعت میں بہترین شراکت سے دیپیکا نے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی خاص پہچان بنائی ہے ۔ وہ صرف ایک سپر اسٹار نہیں ہیں بلکہ ایک عالمی آئیکون ہیں جنہوں نے بار بار بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو فخر کا احساس دلایا ہے ۔ ایک بار پھر دیپیکا نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے جب ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس نے انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں اسٹار سے نوازا۔ یہ اور بھی خاص ہو جاتا ہے کیونکہ دیپیکا یہ اعزاز حاصل کرنے والی واحد ہندوستانی بن گئی ہیں۔ اس طرح، ہمارے ہندوستانی سپر اسٹار اب ایملی بلنٹ، ٹموتھی چالمیٹ، رامی ملک، ریچل میک ایڈمز، اسٹینلے ٹوکی، ڈیمی مور اور کئی مشہور عالمی فنکاروں کی اس سال کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔دپیکا پڈوکون نے نہ صرف ہندوستانی سنیما بلکہ ہالی ووڈ میں بھی دنیا کی مشہور شخصیات میں اپنی شناخت بنائی ہے ۔