تاثیر 21 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 جولائی : دہلی ہائی کورٹ کو آج چھ نئے جج مل گئے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے ان سبھی کو حلف دلایا۔ نئے ججوں میں جسٹس وی کامیشور راو، جسٹس ارون مونگا، جسٹس انل کشیترپال، جسٹس اوم پرکاش شکلا، جسٹس وویک چودھری اور جسٹس نتن واسودیو سامبرے شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 15 جولائی کو ان ججوں کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ان چھ ججوں کی تقرری کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔

