ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے ‘ستارے زمین پر’ کی خصوصی اسکریننگ میں خصوصی بچوں کی بہبود کے لیے مہاراشٹر حکومت کے مکمل تعاون کے بارے میں بات کی۔

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی18 جولائی(ایم ملک)2007 کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کا روحانی سیکوئل سمجھے جانے والے ستارے زمین پر کو ریلیز کے بعد سے ملک بھر سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ محبت، ہنسی اور خوشی کا اچھا امتزاج دکھانے والی اس فلم نے باکس آفس پر بھی خوب کمائی کی ہے ۔ اس کامیابی کے درمیان شیو سینا کی چیف ترجمان شائنا این سی نے فلم کی خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا، جس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سپر اسٹار عامر خان نے بھی شرکت کی۔ممبئی کے انکس تھیٹر میں شیو سینا کی ترجمان شائنا این سی کی طرف سے منعقدہ ستارے زمین پر کی خصوصی اسکریننگ کو زبردست ردعمل ملا۔ فلم نے اپنی دل کو چھو لینے والی کہانی سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سپر اسٹار عامر خان بھی موجود تھے ۔ اس تقریب میں فلم کو ہر ایک کی جانب سے پذیرائی ملی جس نے اس کی کامیابی میں مزید چمک پیدا کردی۔عامر خان پروڈکشن فخر کے ساتھ 10 ابھرتے ہوئے ستارے اروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے ، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر کو پیش کر رہے ہیں۔