تاثیر 13 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام) :-ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ شری کوشل کمار نے آج متھیلا سنسکرت پوسٹ گریجویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے متھلا سنسکرت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مخطوطات کا مشاہدہ کیا اور وہاں موجود افسر سے دیکھ بھال، لائبریری اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کام کی پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات لی-عزت مآب وزیر اعلیٰ کی پرگتی یاترا کے دوران حکومت کی طرف سے اعلان کردہ منظور شدہ اسکیموں سے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے موجود افسران کو کئی اہم ہدایات دی گئیں۔ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ سنسکرت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں مقررہ معیار کے تحت چاردیواری کی تعمیر کا کام کروائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ کئی دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

