تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارریہ مسٹر انیل کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ارریہ مسٹر انجنی کمار نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بدھ کو انڈور اسٹیڈیم کے احاطے میں واقع ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی گودام کا بیرونی معائنہ کیا۔ ماہانہ بیرونی معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ عہدیداروں کو کئی ضروری ہدایات دیں۔ بتایا گیا کہ محکمہ الیکشن کی ہدایات کی روشنی میں تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں ہر ماہ بیرونی معائنہ اور ہر تیسرے مہینے میں ایک بار اندرونی معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی الیکشن آفیسر ڈاکٹر رام بابو کمار سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔

