تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 07 جولائی :راجدھانی پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا قتل معاملہ میں تقریباً ایک درجن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ واقعے میں ملوث تمام ملزمین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ونے کمار نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر کئی لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔ واقعے میں ملوث تمام ملزمین کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ گوپال کھیمکا قتل معاملہ میں پٹنہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں مسلسل مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ایس ٹی ایف ہیڈکوارٹر گئے اور تحقیق کی، جس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ حالانکہ تحقیقات کے حساس پہلوؤں کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔

