مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں مشرقی زونل کونسل کی 27ویں میٹنگ رانچی میں شروع

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 10 جولائی: مشرقی زونل کونسل کی 27ویں میٹنگ جمعرات کو ریاستی دارالحکومت رانچی کے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں شروع ہوئی۔ اس اہم میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کررہے ہیں۔ میٹنگ میں جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔میٹنگ شروع ہونے سے پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا گلدستہ اور نشان دے کر خیرمقدم کیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے علاوہ بہار کے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری اور وزیر وجے چودھری، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی، نائب وزیر اعلیٰ پاروتی پریدا، وزیر مکیش مہلنگ، مغربی بنگال کے وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ ریاست کے نمائندے کے طور پر میٹنگ میں موجود ہیں۔ اس اجلاس میں کل 20 تجاویز پر غور کیا جانا ہے۔