تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 24 جولائی:ممبئی میں جمعرات کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے صنعتکار انل ڈی امبانی کی ریلائنس گروپ سے وابستہ کمپنیوں پر اچانک چھاپے مارے۔ یہ کارروائی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی طرف سے ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز اور خود ان کے خلاف دھوکہ دہی کی درجہ بندی کیے جانے کے بعد کی گئی ہے۔ ای ڈی کے اہلکاروں کو چھاپے کے دوران کئی اہم شواہد ملے ہیں تاہم تاحال سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے یہ اقدام مختلف ریگولیٹری اداروں سے موصول معلومات کی بنیاد پر کیا ہے، جن میں نیشنل ہاؤسنگ بینک، SEBI، NFRA، بینک آف بڑودہ اور سی بی آئی شامل ہیں۔ ان اداروں کی جانب سے درج کی گئی دو ایف آئی آرز بھی اس کارروائی کا جواز بنیں۔ چھاپے انل امبانی کے دفاتر اور ان سے منسلک اداروں پر جاری ہیں، جبکہ گروپ کے ایک سینئر کاروباری افسر کو بھی تفتیش کے دائرے میں لیا گیا ہے۔

