پونچھ راجوری اور بنی کٹھوعہ میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 30 جولائی:جموں و کشمیر کے کٹھوعہ بنی، پونچھ اور راجوری میں مسلسل موسلا دھار بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر بدھ کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بنی سب ڈویڑن کٹھوعہ کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نے مسلسل بارش اور دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث طلبہ و عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔اسی طرح پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھی چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای اوز) نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک روز کے لیے اسکولوں کی تعطیل کا اعلان کیا۔