تاثیر 5 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،05جولائی:امریکی ارب پتی ایلون مسک، جو ماضی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جاتے تھے لیکن بعد میں ان سے علانیہ اختلافات میں پڑ گئے … انھوں نے امریکہ میں’یک جماعتی نظام‘ (یونی پارٹی) کو بدلنے کی اپنی اپیل دہرائی ہے۔مسک نے جمعہ کے روز اپنے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا’یومِ آزادی ایک بہترین موقع ہے یہ سوال اٹھانے کا کہ کیا آپ دو جماعتی نظام … جسے بعض لوگ ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں … سے آزادی چاہتے ہیں؟‘ پھر مسک نے پوچھا ’کیا ہمیں ’پارٹی آف امریکہ‘ کی بنیاد رکھنی چاہیے؟‘

