تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،02جولائی:امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نیاپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ معروف ارب پتی ایلون مسک کی ٹیم کو ایک حکومتی ادارے کی قیادت کے دوران امریکی وفاقی اداروں کے حساس ترین ڈیٹا تک غیر معمولی رسائی حاصل رہی۔ یہ ادارہ “وزارت برائے حکومتی کفایت شعاری اقدامات ” کے نام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا، جس کی قیادت خود مسک کر رہے تھے۔اخبار کے مطابق مسک کی ٹیم نے سات اہم امریکی اداروں کے خفیہ سسٹمز تک رسائی حاصل کی، جن میں محکمہ دفاع، ناسا، محکمہ محنت اور مالی صارفین کے تحفظ کا دفتر شامل ہیں۔ حاصل کردہ معلومات میں سرکاری معاہدے، تجارتی راز، اور مسک سے منسلک کمپنیوں کے خلاف دائر شکایات جیسے حساس نوعیت کے ریکارڈ شامل تھے۔

