تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لارڈز، 11 جولائی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 251 رن بنا لیے تھے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ 99 رن بنا کر ناٹ آوٹ لوٹے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 39 رن بنا کر کریز پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں کے درمیان اب تک 79 رنوں کی اہم شراکتداری ہو چکی ہے۔
ہندوستانی گیند بازوں نے محتاط شروعات کی۔ نتیش کمار ریڈی نے 14ویں اوور میں آکر انگلینڈ کو دوہرا جھٹکا دیا۔ انہوں نے پہلے بین ڈکٹ (23) اور پھر جیک کراولی (18) کو آوٹ کرکے ہندوستان کو میچ میں واپس لایا۔ اس کے بعد جو روٹ اور اولی پوپ نے انگلینڈ کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 109 رنوں کی شراکت قائم کی۔

