بجلی ملازم کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 22 جولائی: وسطی حلقہ بجلی تقسیم کمپنی کے ذریعہ بھوپال سرکل کے تحت ناریل کھیڑا میں بجلی ملازم کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ چھولا زون منیجر حنیف صدیقی نے بتایا کہ سٹی ڈویژن نارتھ کے علاقے ناریل کھیڑا کا رہائشی جاوید علی میٹر کو بائی پاس کر کے بجلی چوری کر رہا تھا جس پر کمپنی نے 3 فروری 2025 کو مقدمہ درج کر کے 6514 روپے کا بل جاری کیا تھا۔مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے محکمہ رابطہ عامہ کے انفارمیشن آفیسر راجیش پانڈے نے منگل کو بتایا کہ ملزم جاوید علی نے کمپنی کے چھولا زون کے ملازم جتیندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے غلط فہمی کے تحت ڈیوٹی کے دوران ویجیلنس ٹیم کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کرکے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی۔ اس کے خلاف کمپنی کے چھولا زون منیجر حنیف صدیقی نے گوتم نگر تھانے میں جاوید علی کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 126، 296، 115، 351، 370 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس دوران گوتم نگر تھانہ نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔