تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں، 29 جولائی:سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کے تحت پہلا قافلہ آج صبح منڈی میں واقع مقدس بڈھا امرناتھ مندر پہنچا، جہاں مقامی سیول سوسائٹی نے مذہب و ملت کی تفریق کے بغیر یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔ یاتریوں کو پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے یاتریوں نے منڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ضلع بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے جس محبت، احترام اور بھائی چارے سے ان کا خیرمقدم کیا، وہ قابلِ ستائش ہے اور وہ اس پیغامِ امن و رواداری کو ملک بھر میں لے کر جائیں گے۔

