موٹر سائیکل سوار جوڑے پر چڑھ گیا گیس ٹینکر، دونوں کی موقع پر ہی موت

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھرت پور، 12 جولائی: ایک موٹر سائیکل سوار جوڑے کی ہفتہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ یہ حادثہ متھرا گیٹ تھانہ علاقے میں سارس چوراہے کے قریب اس وقت پیش آیا جب جوڑا سڑک عبور کر رہا تھا۔ اسی دوران جے پور سے آگرہ جا رہے ایک گیس ٹینکر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔جانکاری کے مطابق، متوفی جوڑے نیترپال گرجر (36) اور اس کی بیوی کرپا (32) ہیلک گاؤں بھرت پور کے رہنے والے تھے۔ پولیس لائن سے آنے والا جوڑا جب موٹر سائیکل پر سڑک عبور کر رہا تھا تو ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں سائیڈ سے ٹکر مار دی اور کچھ دور تک انہیں موٹر سائیکل سمیت گھسیٹ کر لے گیا۔ ٹینکر سے تصادم کے بعد موٹر سائیکل اور جوڑے سرس چوراہے پر ٹکرا گئے جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔