دیہی سڑکوں کی تعمیر پر حکومت کا اہم فیصلہ، 24,480 کلومیٹر سڑکوں کی منظوری

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ئی عالمی ٹینڈر نہیں، قومی ٹینڈرنگ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کو فائدہ ہوگا: اشوک چودھری

پٹنہ، 25 جولائی:نتیش حکومت نے بہار میں دیہی رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں 14,036 راستے منظور کیے گئے ہیں جن کی کل لمبائی 24,480 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ 2025-26 میں اب تک 4,079 راستے (6,484 کلومیٹر) کو منظوری دی گئی ہے۔
وزیر چودھری نے کہا کہ محکمہ نے ایک نیا موثر اور شفاف نظام نافذ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف کام کے معیار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سرکاری خزانے کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ اب تک حکومت نے تقریباً 800 کروڑ روپے بچائے ہیں۔ وزیر نے واضح کیا کہ محکمہ دیہی تعمیرات کی جانب سے کوئی عالمی ٹینڈر طلب نہیں کیا گیا ہے بلکہ قومی بولی کے تحت ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ تاکہ ریاست اور ملک کے چھوٹے ٹھیکیداروں کو موقع ملے۔ انہوں نے کہاکہ ‘کچھ لوگ یہ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ بڑے پیکج بن گئے ہیں اور چھوٹے کنٹریکٹرکو موقع نہیں ملے گا، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ چھوٹے پیکج بنائے گئے ہیں۔ تاکہ بلاک اور سب ڈویڑن کی سطح تک کے ٹھیکیداروں کو فائدہ ملے۔