ووٹر لسٹ نظر ثانی کے مسئلہ پر اسمبلی میں بحث کرانے کا عظیم اتحاد نے کیا مطالبہ

تاثیر 21 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 21 جولائی: بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں کرائے جارہے خصوصی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے کام کو لے کرمانسون اجلاس کے پہلے دناپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہرزور دار ہنگامہ کیا۔ ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد عظیم اتحاد لیجسلیچر پارٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں آئندہ چار دنوں کے اندر ایوان میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ بڑھتی ہوئی جرائم اور ایس آئی آر کے خلاف منگل کو اپوزیشن ایم ایل اے کالے کپڑے پہن کر اسمبلی میں آئیں گے۔
پیر کے روز ہوئی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔عظیم اتحادلیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ابھی ہوئی ہے۔ ہم نیا سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہم یہ جنگ لڑیں گے تاکہ جمہوریت زندہ رہے اور اس کا وجود مٹ نہ جائے۔ حکومت اور اسپیکر اسمبلی بحث کے لیے تیار نہ ہوئے تو آنے والے وقت میں ان کا جواب دینا ممکن نہیں ہوگا۔ ہم نے اس حوالے سے تمام لیڈروں کو خط لکھا ہے۔