بدھ کو تارکین وطن مزدوروں سے متعلق عرضی پر سماعت

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 14 جولائی :بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں اوڈیشہ میں حراست میں لیے گئے مغربی بنگال کے 16 تارکین وطن کارکنوں سے متعلق درخواست کی بدھ کو کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اسی دن دہلی میں مہاجر مزدوروں کی حراست سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہونے والی ہے۔ پیر کو مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے اہل خانہ اوڈیشہ سے ریاست واپس آئے ہیں۔
ناونا ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے اوڈیشہ سے مزدوروں کو واپس لانے کی پہل شروع کی ہے۔ یہ تمام کارکن بیر بھوم ضلع کے نلہاٹی-2 بلاک کے رہنے والے ہیں۔