تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شملہ، 12 جولائی: ہماچل پردیش میں مانسون تیز ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 جولائی تک ریاست کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ کل رات منڈی، بلاس پور اور ہمیر پور اضلاع میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ روہتانگ پاس اور منالی کی اونچی چوٹیوں پر ہلکی تازہ برفباری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ ہفتہ کو ریاست کے بیشتر حصوں میں آسمان ابر آلود ہے، جب کہ کم از کم درجہ حرارت بھی معمول سے 0.6 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش منڈی کی مراری دیوی میں 126 ملی میٹر، پانڈوہ میں 79 ملی میٹر، بلاس پور کے سلاپڈ میں 67، کوٹھی میں 40، منڈی اور جوگندر نگر میں 53، بھونتر میں 47، بھراری میں 40، سرہان میں 35 اور نیری میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

