جنوب مشرقی بہار میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک کاخطرہ، 22 اضلاع میں اورنج الرٹ

تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 16 جولائی:بہار میں تقریباً ایک ماہ کی اداسی کے بعد مانسون دوبارہ سرگرم ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پوری ریاست میں موسم خوشگوار ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات اور پٹنہ موسمیاتی مرکز نے 16 جولائی کو جنوبی اور مشرقی بہار میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق جنوبی بہار میں کم دباؤ کا علاقہ سرگرم ہے۔ جو بدھ کے روز مشرقی اتر پردیش کی طرف شفٹ ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے کیمور اور روہتاس میں موسلادھار بارش (115.6-204.4 ملی میٹر) اور بکسر، اورنگ آباد، ارول، جہان ا?باد، نالندہ، شیخ پورہ، لکھی سرائے، جموئی اور بانکا میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش (64.5-115.5 ملی میٹر) ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے ریاست کے 22 اضلاع – بھاگلپور، مونگیر، بیگوسرائے، کھگڑیا، سہرسہ، مدھے پورہ، دربھنگہ، سارن، سمستی پور، ویشالی، روہتاس، اورنگ ا?باد،ارول، جہان ا?باد، گیا ، نالندہ ، نوادہ ، شیخ پورہ ، لکھی سرائے، جموئی ، بانکا اور پٹنہ میں درمیانی تا موسلا دھار بارش (15.6-64.4 ملی میٹر) اور گرج چمک کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں 35-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گاو?ں والوں اور کسانوں کو کھلے میدانوں اور درختوں کے نیچے نہ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ا?سمانی بجلی گرنے سے 8 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔