چین میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی، 30 افراد ہلاک

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 29 جولائی: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیجنگ میٹرولوجیکل سروس کا اندازہ ہے کہموسلادھار بارش منگل تک جاری رہیگی، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق بیجنگ میں شدید بارش سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس آفت کی وجہ سے شہر بھر میں کل 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں میون ضلع میں 28 اور یان کنگ ضلع میں 2 افراد شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بیجنگ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے کل 80,332 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کی سب سے بڑی تعداد تین اضلاع میون، ہوائرو اور فانگ شان میں منتقل کی گئی ہے۔ میون اور ہوائرو اضلاع میں شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر، قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے ہنگامی بحالی کی کوششوں میں بیجنگ کی مدد کے لیے مرکزی حکومت کے بجٹ سے فوری طور پر 200 ملین یوآن (27.9 ملین ڈالر) مختص کیے ہیں۔