تاثیر 13 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 13 جولائی:بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ مونگیر ضلع میں 26 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک اہم پل کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمال پور جی این ڈیم سے جھاو? بہیار ہرین مارگ-اتھاسیہ-گوگری ڈیم روڈ پر چینج 12+890 میں 8×21.00 میٹر سائز کا ایک اعلیٰ سطحی آر سی سی پل بنایا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 2661.00 لاکھ روپے (26 کروڑ 61 لاکھ) ہوگی۔
سمراٹ چودھری نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر سے ٹریفک کو ہموار اور محفوظ بنایا جائے گا۔ اس وقت بارش کے موسم میں اس راستے پر پانی بھر جانے کی صورت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نئے پل کی تعمیر سے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا اور آس پاس کے گاو?ں اور بازاروں میں رابطہ قائم ہو جائے گا۔

