وزیر داخلہ امت شاہ نے ترواننت پورم میں بی جے پی کے دفتر کا افتتاح کیا

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ترواننت پورم، 12 جولائی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نئے تعمیر شدہ ریاستی دفتر ‘مراجی بھون’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نہ صرف کیرالہ میں اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور 2026 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرے گی بلکہ ریاست میں حکومت بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں این ڈی اے کی حکومت بنانے کا وقت آگیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی 25 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی اور 2026 میں حکومت بنانے کے لیے مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دفتر کے افتتاح کے ساتھ ہی اس کے لیے ایک موقع پیدا ہو رہا ہے۔