مسلم فنڈ ٹرسٹ کی مجلس نمائندگان کی نشست میں اہم تجاویز پاس

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ: مسلم فنڈ ٹرسٹ کی  مجلس نمائندگان کی نشست ڈاکٹر ظفر عالم کاظمی اعزازی صدر کی صدارت میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے دفتر واقع گلشن ویہار اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز سید نورالہدیٰ شمسی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمد ابو رضوان نے ایجنڈے کے مطابق مجلس نمائندگان  کی گزشتہ میٹنگ کی کاروائی کی توثیق کرائی اور ساتھ ہی سالانہ رپورٹ برائے 2024-25ء کی تفصیلات پیش کی گئی اور آمد و خرچ کی بھی مکمل تفصیلات پیش ک گئی جس کو اتفاق رائے سے ممبران نے منظور کرلیا۔
اس کے بعد مجلس نمائندگان کے گیارہ ممبران کا انتخاب ( نئی ترمیم شدہ آئین کے مطابق) اتفاق رائے سے کیا گیا ۔ مندرجہ ذیل ممبران برائے مئی 2025تا اپریل 2028ء منتخب ہوئے ۔ ڈاکٹر ظفر عالم کاظمی، سیدصغیر احمد ہمایوں، پروفیسر وصی احمد سابق ایم ایل  سی، سید محمد علی، سید وسیم احمد ، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر ارشد شرف الحق، پروفیسر ڈاکٹر چودھری شرف الدین، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، نسیم اختر، ڈاکٹر محمد فہد طیب۔
اس کے بعد مجلس نمائندگان نے مزید ۱۱ممبران کا مجلس منتظمہ کیلئے ( ترمیم شدہ آئین کے مطابق)اتفاق رائے سےانتخاب ( برائے میقات2025-28) کے لئے کیا۔ مندرجہ ذیل ممبران کا مجلس منتظمہ کے انتخاب ہوا۔ ڈاکٹر محمد ظفر عالم کاظمی، انجنئیر ابو رضوان ، ڈاکٹر محمد اسلم، پروفیسر چودھری شرف الدین، ڈاکٹر اشرف النبی ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ، انجنئیر ابوذر قدوسی، ڈاکٹر نثار احمد فیضی، ڈاکٹر محمد فہد طیب، انیس احمد
اس کے بعد جنرل سکریٹری انجنئیر ابو رضوان نے مالی سال 2024-25 کیلئے چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعہ تفصیلم کے ساتھ ممبران کے سامنے رکھا۔ اور یہ بتایا کہ انکم ٹیکس کی فائلنگ 31اکتوبر 2025تک کردی جائیگی۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام چل رہے ماڈل پبلک اسکول ، مانڈر ،کھگڑیا کی تفصیلی رپورٹ بھی ممبران کے سامنے رکھی۔ پروفیسر وصی احمد کی رائے آئی کہ ابھی سردست ابھی پرائمری سطح نرسری سے درجہ پانچ تک توجہ مرکوز کی جائے اور اس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ۔ اس کے بعد مزید کسی مسئلہ پر گفتگو نہیں ہوئی ۔
جنر ل سکریٹر ی ابو رضوان نے تمام حاضر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور سید محمد نورالہدیٰ شمسی کے دعا فرمانے کے بعد میٹنگ ا