بہار میں انڈی ٹھگ بندھن کی شکست یقینی، تیجسوی یادو کی نیندیں اڑ یں: کیشو پرساد موریہ

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 09 جولائی :بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے انڈی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے بہار میں ووٹر لسٹ کی الیکشن کمیشن کی جانچ پر سوال اٹھانے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی تنقید کی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ انڈی ٹھگ بندھن کے بہار بند کے اعلان سے یہ واضح ہے کہ اپوزیشن گھبراہٹ کی عروج پر ہے۔ ’چور کی داڑھی میں تنکا‘ اور’چور مچائے شور‘ جیسے مہاورے آج حقیقت ثابت ہو رہے ہیں۔ بہار انتخابات میں ٹھگ بندھن کو عوامی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ این ڈی اے کی جیت اور انڈی ٹھگ بندھن کی شکست یقینی ہے۔