تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
آئنڈھوون، (ہالینڈ)، 10 جولائی: دورہ یورپ کے دوسرے میچ میں انڈیا اے مینز ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 0-6 سے شکست دی۔ یہ میچ ہالینڈ کے شہر آئنڈھوون میں کھیلا گیا جہاں ہندوستانی ٹیم نے یک طرفہ انداز میں کامیابی حاصل کی اور اس دورے میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔اتم سنگھ نے ایک بار پھر ٹیم کے لیے اسکورنگ کا آغاز کیا جس کے بعد کپتان سنجے نے ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔ اس کے بعد مڈ فیلڈر محمد راحیل محسن نے لگاتار دو شاندار گول داغے۔ آخری مرحلے میں امندیپ لاکرا اور ورون کمار نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی جیت کو مزید مضبوط بنا دیا۔
میچ کے بعد ٹیم کے کوچ شیویندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے آئرلینڈ کے خلاف دو زبردست میچ کھیلے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اگلا میچ فرانس کے خلاف ہے اور امید ہے کہ ٹیم اسی رفتار کو برقرار رکھے گی۔

