تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 جولائی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بنگلہ دیش پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے شیئروں میں 8 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے سے بنگلہ دیش کی برآمدی لاگت بڑھے گی جس سے امریکی مارکیٹ میں اس کی مسابقت کمزور ہوگی۔ ایسے میں ہندوستان امریکی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اپنا حصہ بڑھا سکتا ہے۔
گوکل داس ایکسپورٹ، کے پی آر مل، وردھمان ٹیکسٹائل اور اروند لمیٹڈ سمیت ہندوستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے شیئر منگل 8 جولائی کو اسٹاک مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈ میں 8.2 فیصد تک بڑھ گئے، جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ نے ملبوسات اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر خصوصی اثرات کے ساتھ بنگلہ دیش پر 35 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔
دراصل ہندوستان کی برآمدات پر امریکہ کا عمومی ٹیرف 10 فیصد ہے۔ لیکن ٹیکسٹائل مصنوعات پر مختلف کیٹیگریز کی وجہ سے یہ 26 فیصد تک جا سکتی ہے۔ بھارتی ٹیکسٹائل کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
ہندوستان امریکی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اپنا حصہ بڑھا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 35 فیصد ٹیرف بنگلہ دیش کی برآمدی لاگت میں اضافہ کرے گا، جس سے امریکی مارکیٹ میں اس کی مسابقت کمزور ہوگی۔

