شیفالی کی نصف سنچری کے باوجود بھارت کی شکست، سیریز 3-2 سے جیت لی

تاثیر 13 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

برمنگھم 13جولائی: انگلینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے والی ہندوستانی خواتین ٹیم کو ہفتہ کو یہاں پانچویں اور آخری ٹی ٹوینٹیمیچ میں میزبان ٹیم کے خلاف آخری گیند پر پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ہندوستان نے سیریز 3-2 سے جیت لی۔ بھارت نے شیفالی ورما کی 75 رنز کی تیز اننگز سے سات وکٹوں پر 167 رنز بنائے لیکن انگلینڈ نے آخری گیند پر پانچ وکٹیں باقی رہ کر 168 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔