تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران ،24جولائی:ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔امریکی میزائل بردار جہاز (ڈیسٹرائر) کو ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایران کی جانب رخ موڑ نے پر خبردار کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی میزائل بردار جہاز کی موجودگی پر فوری طور پر ایرانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا، ایرانی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی جانب سے امریکی بحری جہاز فوری وارننگ جاری کی گئی کہ اپنا راستہ تبدیل کریں۔
جس کے جواب میں امریکی جہاز سے ایرانی ہیلی کاپٹر کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقے سے چلے جانے کو کہا گیا، جواب میں ایرانی ایئر ڈیفنس فورس نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔جس پر امریکی جہاز کی جانب سے تعمیل کی گئی اور امریکی جہاز جنوب کی طرف ہٹ گیا۔

