غزہ میں عالمی ادارہ صحت کی تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ

تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،22جولائی:عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اس کے مراکز پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز غزہ کے وسط میں واقع دیر البلح میں اس کے عملے کے رہائشی مقام اور مرکزی گودام پر تین بار حملے کیے۔ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں عالمی ادارہ صحت کے عملے کے رہائشی مقام پر تین بار دھاوا بولا اور مرکزی گودام کو بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عملے کے ایک مرکز میں گھس کر خواتین اور بچوں کو پیدل جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ ساتھ ہی مرد عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کپڑے اتار کر موقع پر تفتیش کی اور ان پر بندوقیں تانیں۔