اسرائیل کا غزہ میں عالمی ادارہ صحت پر حملہ، ڈاکٹر ٹیڈروس کا اظہار مذمت

تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،23جولائی:اسرائیل نے غزہ میں عالمی ادارہ صحت پر حملہ کیا جس کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے شدید مذمت کی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ادارے کے دو ملازمین اور ان کے دو اہلخانہ کو حراست میں لیا گیا، ادارے کا ایک ملازم تاحال لاپتہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا اسرائیلی فوجی عالمی ادارے صحت کے عملے کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور عملے کو ہتھکڑیاں لگائیں اور انھیں برہنہ کر کے تلاشی لی گئی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا اسرائیل گرفتار عملے کو فوری رہا کرے۔ خواتین اور بچوں کو جنگی حالات میں کئی میل چلنے پر مجبور کیا گیا۔