اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں بھوکوں کو نشانہ بنا رہا ہے: فلسطینی مندوب

تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،24جولائی:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینی علاقے میں بھوکوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور فلسطینی مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہاں زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب غزہ کی تباہی کو ختم کرنے کے خواہش مندوں کا اتحاد بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ پیر کو اعلان کیا کہ مئی کے اواخر سے غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 1,000 افراد شہید اور 6,500 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔