نوادہ میں دوست نے بلا کر کیا اغوا

تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نوادہ، 29 جولائی :ضلع کے ٹاون تھانہ علاقہ میں اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس نے دوستی کے رشتے کو شرمندہ کر دیاہے۔ مفصل تھانہ علاقہ کے شاہ پور گاوں رہائشی شعیب انصاری نے منگل کے روز ٹاون تھانہ میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ ان کے داماد محمد چاند انصاری کو ان کے ایک قابل اعتماد دوست دیپک کمار نے اغوا کیا ہے۔
ملزم دیپک کمار اصل میں مفصل تھانہ علاقہ کے اورینا گاوں کا رہنے والا ہے اور پرساد بیگھہ میں کھینی کی دکان چلاتا ہے۔
دیپک نے چاند کو دھوکہ دے کر سمستی پور بلایا، جہاں اسے اغوا کر لیا گیا۔ اس کے بعد چاند کے اہل خانہ سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر رقم نہ ملی تو چاند کو رہا نہیں کیا جائے گا۔واقعہ سے خوفزدہ گھر والوں نے ٹاون تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس تکنیکی شواہد اور موبائل لوکیشن کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔