تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) محرم تہوار 2025 ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی محرم کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی کاوشوں اور امن و امان کو پرامن طریقے سے انجام دینے میں مکمل طور پر کامیاب رہی، کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ یا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا، سب سے بڑی بات یہ تھی کہ مرکزی محرم کمیٹی کے عہدیداران صرف دفتر میں بیٹھنے کے بجائے شہر کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ دن بھر ہر علاقے کا دورہ کرتے رہے اور لوگوں سے جلوس پرامن طریقے سے نکالنے کی اپیل کرتے رہے، جسکی وجہ سے قرآن خوانی فاتحہ، ذکر شہادت کی محفل، نال صاحب تعزیہ سپل اور بھشتی گشت یا دیگر رسومات میں سبھی نے تعاون کیا، خاص طور پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولس افسران، میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اور محکمہ بجلی کے افسران نے جنکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہو گی، جنھوں نے محرم کمیٹی کی تمام مشورے پر عمل کیا، شہر کے تمام علاقوں میں ماحول پر سکون رہا جو ایک اعلیٰ نتیجہ سے کم نہیں ہے، آج سے ہر کوئی روزمرہ کی طرح اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو چکا ہے، پورے شہر میں امن و امان قائم ہے ۔ مرکزی محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اخلاق احمد رضوی نے آج کہا کہ کچھ رسومات میں تاخیر ضرور ہوئی جسکی لوگوں نے کوئی پرواہ بھی نہیں کی، بجلی کا دیر تک کٹنا مجبوری تھی کہ کوئی حادثہ نہ سرزد ہو جائے، اللہ کا بھی ہر اعتبار سے کرم رہا کہ کسی کو اپنی تکلیف کی فکر نہ ہوئی مگر محرم جلوس کو پرامن ماحول میں مکمل کیا جانا ہی مقصد تھا جو کامیابی کے ساتھ شب کے گیارہ بجے اختتام پذیر ہوا جو پوری لگن اور عزم کی مثال رہی، انہوں نے اپنے اور اپنے شہر سے متعلق تمام دیہات کے خلفاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی محرم کمیٹی کی حمایت میں ڈی ایم روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ، ایس پی روہتاس شری روشن کمار، تھانہ انچارج، محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر سندیپ کمار گپتا، جونیئر انجینئر آنند کمار، اسرار حسین اور انسانی فورس نے جلوس کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کام کیا اور ان لوگوں کی محنت سے محرم کے پہلگام کا جلوس بھی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جسکے لئے مرکزی محرم کمیٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے ضلع و پولس انتظامیہ کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

