تاثیر 21 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 21 جولائی: بہار قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے امکانات ہیں۔ آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ایوان کو چلنے نہ دینے کی بات کر رہی ہے۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا۔
اپوزیشن نے ان پلے کارڈ کے ذریعے بہار میں غنڈہ گردی کا الزام لگایا اور اسمبلی احاطے میں نعرے بازی کی۔ آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی ویریندر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی قتل کروا رہی ہے۔ اگر بی جے پی چاہے تو قتل کو روکا جا سکتا ہے۔ کابینہ میں داغی وزیر کو شامل کیا جارہا ہے۔ معاشرے کا کوئی بھی فرد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔
کانگریس کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا کہ ووٹر ریویڑن کے نام پر غریبوں کے نام ہٹائے جا رہے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ مجرموں کا اچھا وقت گزر رہا ہے۔ حکومت جواب دے ورنہ ایوان نہیں چلنے دیں گے۔

