وزیر اعظم مودی نے موتیہاری سے 7,196 کروڑ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 18 جولائی :وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز موتیہاری پہنچے۔ ہیلی پیڈ سے وہ کھلی گاڑی میں لوگوں کا استقبال قبول کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔ کھلی کار میں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی موجود تھے۔
اس دوران ان کی گاڑی پر پھولوں کی بارش ہوتی رہی۔ لوگ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے رہے۔ قابل ذکر ہے کہ موتیہاری میں اس عظیم الشان تقریب کے دوران پی ایم مودی نے بہار کے لیے 7,196 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا ا?غاز کیا۔ جس میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائیوے کی وزارت کے 1,173 کروڑ روپے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے 63 کروڑ روپے، ریلوے کے 5,398 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے پی ایم ا?واس یوجنا کے 40 ہزار استفادہ کنندگان کو 162 کروڑ روپے منتقل کئے۔ اس کے ساتھ تقریباً 12 ہزار مستفیدین کو ورچوئل طریقے سیکیاگیا۔ انہوں نے مشرقی چمپارن کے لیے 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے 4 امرت بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان میں راجندر نگر ٹرمینل (پٹنہ سے نئی دہلی)، دربھنگہ سے لکھنو? (گومتی نگر)، باپودھام (موتیہاری سے دہلی) (ا?نند وہار ٹرمینل) مالدہ ٹاو?ن سے لکھنؤ (گومتی نگر) شامل ہیں۔