تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 جولائی :وزیر اعظم نریندر مودی 18 جولائی بروز جمعہ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے صدر دفتر موتیہاری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حکومت بہارسے موصولہ اطلاع کے مطابق جلسہ عام کے دوران پی ایم مودی سڑک، ریلوے، الیکٹرانکس اور دیہی بہبود سمیت بڑے شعبوں میں تقریباً 7,196 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ترقیاتی منصوبوں میں سے 5,398 کروڑ روپے ریلوے پروجکٹس کے لیے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ 1,173 کروڑ روپے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت کے تحت انفراسٹرکچر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت 63 کروڑ روپے کے منصوبوں میں تعاون کرے گی۔ اس کے علاوہ پردھان منتری ا?واس یوجنا گرامین کے تحت 40,000 مستفیدین کے کھاتوں میں 162 کروڑ روپے براہ راست منتقل کیے جائیں گے۔ اسی اسکیم کے تحت تقریباً 12,000 مستفیدین کو گرہ پرویش ملے گا۔ اس کے علاوہ 61,500 سیلف ہیلپ گروپس کو 400 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے جن کا مقصد دیہی معاش کو مضبوط کرنا ہے۔

