تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 29 جولائی : منگل کی صبح سے ہی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ وقفے- وقفے سے ہونے والی بارش نے ایک بار پھر لوگوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بنگال میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمال مغربی مدھیہ پردیش میں بننے والے کم دباو کا محور اب شمالی بنگلہ دیش میں موجودہ کم دباو میں شامل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے شمالی خلیج بنگال میں ایک اور نیا کم دباو کا ایریا بننے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے بارش کا امکان برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہاوڑہ، ہوگلی، مغربی مدنا پور،بابنکوڑا، جنوبی 24 پرگنہ اور مغربی بردوان اضلاع میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر اضلاع میں بھی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

