تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 جولائی: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے درمیان کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ راجیہ سبھا میں نہ تو وقتہ صفر ہو سکا اور نہ ہی وقفہ سوال ۔
بدھ کو ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین نے کہا کہ قاعدہ 267 کے تحت آج 25 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ان نوٹسوں پر بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے معاملے پر بحث کی مانگ کو مسترد کر دیا گیا۔ جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اراکین پر زور دیا کہ ایم ڈی ایم کے پارٹی لیڈر وائیکو کل راجیہ سبھا میں اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔ اسے اہم مسائل پر بات کرنے دیں۔ وائیکو نے ہنگامہ آرائی کے درمیان سری لنکا کی بحریہ کے ذریعہ تمل ناڈو کے ماہی گیروں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔

