رنویر سنگھ نے 4.5 کروڑ روپے کی نئی الیکٹرک کار خریدی

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 10 جولائی :بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے لیے لگڑری کاروں کا مالک ہونا ایک عام سی بات ہے، لیکن الیکٹرک کاروں کی فہرست میں اب بھی چند ہی نام شامل ہیں۔ اب اس خصوصی فہرست میں رنویر سنگھ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے خود کو ایک خاص تحفہ دیا۔ رنویر کی نئی الیکٹرک سواری نہ صرف اسٹائلش ہے بلکہ اسے ماحولیات کے حوالے سے بھی قابل ستائش قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنے کار کلیکشن میں ایک اور بڑا نام شامل کیا ہے، Hummer EV 3X۔ یہ ایک الیکٹرک کار ہے، جس کی قیمت تقریباً 4.5 کروڑ روپے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رنویر اس الیکٹرک ہمر کو خریدنے والے پہلے بالی ووڈ سلیبرٹی بن گئے ہیں۔ رنویر کے پاس پہلے ہی رینج روور، لیمبوروگھینی، مرسڈیز اور جیگوار جیسی لگڑری کاریں ہیں۔ اب اس طاقتور اور ماحول دوست الیکٹرک ہمر نے اس کی کلیکشن کو اور بھی خاص بنا دیا ہے۔