ربیکا بلیلیس میں انگریزی ماہنامہ ’ریسیٹیک ہیئرلڈ‘ کی شاندار رونمائی

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 12/ جولائی (تاثیر بیورو) انگریزی زبان میں شائع ہونے والا ماہنامہ اخبار “ریسیٹیک ہیئرلڈ” کا باوقار اجرا ہوڑہ کے معروف تعلیمی ادارہ سمریٹن مشن اسکول کے احاطے میں عمل میں آیا۔ اس تقریب رونمائی کی  اسکول کے بانی و معروف سماجی کارکن مامون اختر نے فرمائی،
اس موقع پر شہر کی مختلف علمی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ہوڑہ مسلم ہائی اسکول کے صدر عبدالقیوم انصاری، اردو روزنامہ تاثیر سے وابستہ سینئر صحافی محمد نعیم، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) کے فعال رکن محمد شاہد اور سی پی ایس انٹرنیشنل – ویسٹ بنگال چیپٹر کے نمائندہ بشیر احمد بطورِ خاص موجود تھے۔
اس موقع پر عبدالقیوم انصاری نے تعلیمی شعبے میں مثبت صحافتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ریسیٹیک ہیئرلڈ” نئی نسل کو جدید رجحانات اور معیاری مواد فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
شرکائے تقریب نے رسالے کے مواد، ترتیب اور مقصد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشاعتی قدم نوجوانوں کو فکری اور اخلاقی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔