ڈاکٹر ارجن رائے کی قیادت میں آر جے ڈی وفد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے کی ملاقات ۔

تاثیر 25 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور (نزہت جہاں)
سابق ایم پی ڈاکٹر ارجن رائے کی قیادت میں آر جے ڈی کے اک وفد نے مظفر پور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی۔ سیتامڑھی ضلع آر جے ڈی کے صدر سنیل کشواہا، مظفر پور ضلع آر جے ڈی کے صدر رمیش گپتا، ضلع آر جے ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری محمد جلال الدین  خان نےئ ملاقات کی۔ معلوم ہو کہ  گزشتہ 5 ماہ میں سیتامڑھی ضلع میں 33 سے زیادہ قتل، 29 ڈکیتی اور 9 عصمت دری کی وارداتیں ہوئیں۔ اس طرف انسپکٹر جنرل آف پولیس کی توجہ مبذول کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو جلد از جلد گرفتار نہیں کیا گیا اور اسپیڈ ٹرائل کے ذریعے کارروائی نہیں کی گئی تو راشٹریہ جنتا دل غیر معینہ مدت کے لیے جمہوری طریقے سے عوامی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔