آر جے ڈی اقلیتی سیل کے قومی صدر کا مختلف مقامات پر پرزور استقبال

تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی )راشٹریہ جنتا دل کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر علی اشرف فاطمی کا پٹنہ سے دربھنگہ پہنچنے پر سمری تھانہ چوک پر مہاگٹھ بندھن کے حامیوں نے منگل کی رات 10 بجے، لالو، تیجسوی زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پرزور استقبال کیا بلاک آر جے ڈی صدر انیل کمار سنگھ، سابق مکھیا امجد عباس، بھولا پاسوان، لطیف الرحمن، آر جے ڈی پنچایتی راج ضلع صدر کلیم الدین راہی، پی اے سی ایس صدر امریندر یادو، یوتھ آر جے ڈی صدر رمیش رام، محمد کفیل نے انہیں پاگ، چادر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے جس اعتماد کے ساتھ ہمیں پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپ کر ہمیں عزت بخشی ہے، متھلانچل کے لئے فخر کی بات ہے راشٹریہ جنتا دل نے اقلیتی سماج اور سماجی انصاف کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ بہار میں جرائم کے بڑھتے ہوئے گراف نے عام لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ عام لوگ محفوظ نہیں ہیں۔ سوشاسن بابو کے لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یوتھ پاور کو آگے آنا ہوگا اور بوتھ لیول کمیٹی کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو اسمبلی انتخابات میں اکثریت سے جیت حاصل کر وزیر اعلیٰ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے رام نواس پرساد، ڈاکٹر فراز فاطمی، کے جی این کے ڈائریکٹر تقویم اختر، آر جے ڈی، ٹیچر سیل کے صدر شیام پاسوان، امجد اقبال، اروند یادو، راہول ٹھاکر، ارون سنگھ، للن پاسوان، جتیندر پاسوان راجگیر یادو، پی اے سی ایس کے صدر سنجے یادو، امرناتھ یاو موجود تھے