تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 جولائی : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے نکالے گئے سابق وزیر صحت تیج پرپا پ یادو نے آرجے ڈی ایم ایل اے بھائی وریندر کی طرف سے درج فہرست ذات قبائل (ایس سی /ایس ٹی) سماج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور دھمکی کو لیکر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تیج پرتاپ یادو نے منگل کی صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا، “کیا آر جے ڈی اپنے ایم ایل اے بھائی ویریندر کے خلاف بھی کارروائی کرے گی، جنہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے خلاف ایس سی-ایس ٹی سماج کے شخص کے خلاف شرمناک تبصرہ کیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی؟”
تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ مجھے جے چندوں کی سازش کے تحت پارٹی سے نکال دیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پارٹی ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف بھی اتنی ہی سختی دکھائے گی یا نہیں؟ آئین کا احترام تقریروں میں نہیں طرز عمل میں دیکھا جانا چاہیے۔

